جمعرات, جولائی 23, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    کب تک بیٹیاں رشتوں کے انتظار میں بیٹھی رہیں گی؟

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    اقوام متحدہ کی فلسطین رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

    حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    دھرمستھلا، کراس ووٹنگ اور قیادت کا بحرانکرناٹک کی سیاست آخر کس سمت بڑھ رہی ہے؟

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بنگلہ دیش اور جمعیت علمائے ہند کا تاریخی کردار

    اہلِ مدارس کے لیے تعلیمی ایجوکیشن پالیسیز میں اہم فارمولے

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    ایس آئی آر کے تعلق سے بیداررہنے کی ضرورت، غفلت نہ برتی جائے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    عوامی و فرقہ وارانہ اتحاد، توڑنے کی مہم

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    شہری حقوق کے تحفظ کے لیے SIR کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ضروری: مولانا محمد یاسین جہازی

    جھپنیاں بستی میں گاؤں گاؤں بیداری پروگرام کا دوسرا پروگرام منعقد

    گیروا ندی کے ساحل سے بلند ہوا ذکر و ضرب کا غلغلہ

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

    گنگا کے پار دو دلوں کا ملاپ — ایک یادگار علمی، فکری اور دعوتی سفر کی داستان

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اہم خبریں

نوجوانوں کی اصلاح اور بیداری وقت کی اہم ضرورت: مفتی محمد نظام الدین قاسمی

by Admin
جون 1, 2026
in اہم خبریں
0
نوجوانوں کی اصلاح اور بیداری وقت کی اہم ضرورت: مفتی محمد نظام الدین قاسمی
0
SHARES
88
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

31/ مئی 2026
لوچنی ، بسنترائے:
جمعیت علماء بسنترائے کے زیرِ اہتمام جاری "گاؤں گاؤں بیداری پروگرام” کے سلسلے کی ایک اہم نشست لوچنی گاؤں میں منعقد ہوئی، جس میں علماء کرام اور مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی محمد نظام الدین قاسمی (صدر جمعیت علماء بسنترائے و بانی و مہتمم جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ) نے موجودہ دور کے نوجوانوں کی صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان قیمتی وقت کو ضائع کرتے ہوئے گلی کوچوں میں بے مقصد مشاغل میں مصروف ہیں، جبکہ اپنی زندگی کے مقصد اور مشن سے بالکل بے خبر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غربت اور جہالت نے نوجوانوں کو اس حد تک جکڑ لیا ہے کہ وہ نہ اپنی زندگی کا کوئی واضح ہدف متعین کر پا رہے ہیں اور نہ ہی اس کے حصول کے لیے محنت اور جدوجہد کر رہے ہیں۔
اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ایک سبق آموز واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مشہور کرکٹر سلیم درانی کی زندگی ہمارے لیے عبرت کا سامان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیاوی چمک دمک اور عیش و عشرت میں زندگی گزارنے کے باوجود جب انہوں نے آخرت کی فکر اور اولاد کی صحیح تربیت کو نظر انداز کیا تو اس کا انجام نہایت افسوسناک ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ کروڑوں کی ملکیت رکھنے کے باوجود ان کی اہلیہ بڑھاپے میں آشرم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئیں، کیونکہ اولاد نے مال لے کر انہیں تنہا چھوڑ دیا۔ انہوں نے اس واقعہ کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ محض ایک کہانی نہیں بلکہ ہمارے لیے ایک تنبیہ ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کا رخ درست نہ کریں اور اپنی نسلوں کی تربیت پر توجہ نہ دیں تو انجام اس سے بھی زیادہ دردناک ہو سکتا ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم گلی کوچوں اور پلوں پر بیٹھ کر وقت ضائع کرتے رہیں گے اور حقیقی زندگی کے مسائل کا سامنا کرنے سے گریز کریں گے تو ہماری حالت بھی اسی طرح بگڑ سکتی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ خراب ہو سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ نوجوان اپنی زندگی کا مقصد متعین کریں، وقت کی قدر کریں اور مسلسل محنت کے ذریعے اپنی دنیا و آخرت سنوارنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی جہالت معاشی کمزوری کو بڑھا رہی ہے، جس کے نتیجے میں نوجوان نہ والدین کا احترام کر پا رہے ہیں، نہ رشتوں کا تقدس برقرار رکھ پا رہے ہیں اور نہ ہی اپنے اخلاق و کردار کو سنوار پا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں اور والدین دونوں کو مخاطب کرتے ہوئے تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور وقت کے چیلنجز کو سمجھ کر ان کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی۔ آخر میں انہوں نے ذکرِ جہری کا اہتمام کرا کے حاضرین کے قلوب کو تازگی بخشنے کی کوشش کی۔
اس موقع پر مفتی محمد زاہد امان قاسمی (ناظم جمعیت علماء بسنترائے و بانی جامع خدیجۃ الکبریٰ بسنترائے) نے سات بنیادی عقائد پر مبنی پریزنٹیشن پیش کرتے ہوئے ایمان و عقیدہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی کا دارومدار درست عقائد پر ہے، اور اگر عقیدہ درست نہ ہو تو نیک اعمال بھی انسان کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کر سکتے۔
اس سے قبل مولانا محمد یاسین جہازی قاسمی نے "اپنے ایمان کا محاسبہ کیجئے” کے عنوان سے ایک تفصیلی جائزہ پیش کیا، جس میں لوچنی گاؤں کے مسلمانوں کی دینی صورتِ حال پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں میں تقریباً 700 مسلمان آباد ہیں، دو مساجد موجود ہیں مگر نمازیوں کی تعداد 60 تا 70 سے زیادہ نہیں۔ ایک مکتب میں تقریباً 50 بچے اور مکتبِ نسواں میں 20 تا 25 بچیاں زیرِ تعلیم ہیں۔ انہوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ صرف محدود افراد ہی دینی اداروں سے وابستہ ہیں، جبکہ بڑی تعداد دین سے دور ہے، جو مستقبل کے لیے خطرناک اشارہ ہے۔
اسی تناظر میں انہوں نے مفکرِ اسلام حضرت مولانا ابو الحسن علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے اس فکر انگیز قول کا حوالہ دیا، جو انہوں نے برما (میانمار) کے مسلمانوں کے حالات کو اپنی آنکھوں سے دیکھنے کے بعد وہیں ارشاد فرمایا تھا کہ اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی حفاظت اسی وقت فرماتے ہیں جب مسلمان خود اللہ کے ہو جاتے ہیں اور اس کے احکام کی پابندی کرتے ہیں، ورنہ اگر مسلمان اللہ سے دور ہو جائیں تو پھر اللہ تعالیٰ کو بھی اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ ان کی حفاظت کرے۔ انہوں نے کہا کہ برما کے مسلمانوں کی زبوں حالی اسی غفلت کا نتیجہ بنی، اور اگر ہم نے بھی اپنے ایمان و اعمال کی اصلاح نہ کی تو ہمارے حالات بھی اس سے مختلف نہیں رہیں گے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، بعد ازاں نعتِ رسول ﷺ پیش کی گئی۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد یاسین قاسمی لوچنی نے انجام دیے۔ آخر میں مولانا محمد یاسین قاسمی لوچنی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور عشاء کے بعد مہمانوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بھی انہی کی جانب سے کیا گیا۔
پروگرام میں مولانا سرفراز صاحب، ماسٹر نسیم صاحب، مولانا افروز ندوی صاحب اور دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
پروجیکٹر، پی پی ٹی اور ویڈیو گرافی کے امور جناب اسماعیل صاحب نے انجام دیے ۔
واضح رہے کہ یہ بیداری مہم بسنترائے بلاک کی 83 بستیوں میں سے 55 مسلم بستیوں میں جاری ہے، اور یہ اس سلسلے کا چوتھا پروگرام تھا۔ آئندہ پانچواں پروگرام یکم جون 2026 بروز منگل بعد نماز مغرب تا عشاء مسجد جہاز قطعہ میں منعقد ہوگا۔
جاری کردہ:
جمعیت علماء بسنترائے

Admin

Admin

Next Post
نوجوانوں کی اصلاح اور بیداری وقت کی اہم ضرورت: مفتی محمد نظام الدین قاسمی

نوجوانوں کو مقصدِ حیات کا پیغام: جہاز قطعہ میں بیداری مہم جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی کتاب التشرف بمعرفۃ احادیث التصوف کی طباعتوں پر ایک نظر

6 مہینے ago
غالب نامہ کا متن

تحریک ریشمی رومال خط نمبر تین

5 مہینے ago

مقبول

  • حضرت مولانا عبداللہ مغیثیؒ ایک عہد ساز شخصیت

    فرقہ پرستوں کے اعتراض کا علمی و تاریخی جواب نمبر (1)

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • جناحی افکار، متحدہ قومیت اور عصرِ حاضر کے چیلنجز: ایک تنقیدی جائزہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.