راشٹرواد
(01)
محمد یاسین جہازی
ہندو راشٹر کے حامیوں نے راشٹر کا ایک ایسا نظریہ پیش کیا ہے جس میں ہندو مذہب کے علاوہ مسلمانوں، عیسائیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لیے قومیت اور وطنیت کے اعتبار سے مساوی گنجائش نظر نہیں آتی۔ بلکہ اس راشٹرواد کے حامی اپنے علاوہ باقی سبھی بالخصوص مسلمانوں کو غدار اور دیش دروہی کہنے سے، بلکہ ان کی ماب لنچنگ کرنے تک سے نہیں چونکتے ۔
ایسی صورتِ حال میں مسلمانوں سمیت تمام غیر ہندو شہریوں کے لیے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ قومیت، وطنیت اور راشٹر کے بارے میں ان کے حقیقی اور مستند نظریات کو علمی بنیادوں پر عام کیا جائے، تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ہو اور مستقبل میں ان کے حقوق، تشخص اور تحفظ سے متعلق بحث کو درست فکری بنیاد فراہم کی جاسکے۔
آئیے! اس مسئلے کو سمجھنے کے لیے وطنیت، قومیت اور راشٹر کے حوالے سے پائے جانے والے مختلف نظریات کا مختصر مگر جامع جائزہ لیتے ہیں۔
ہندستان کے متعلق مسلمانوں کا راشٹرواد
جاری۔۔۔۔۔






















