جمعہ, ستمبر 25, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(10)۔الزام غداری اور وفاداری کا مطالبہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(8) راشٹرواد کا ہندو ورژن

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    جبری نظام اور فاشسٹ ملک میں بدل چکا بھارت

    راشٹرواد(01)

    راشٹر واد (5) جمعیت علمائے ہند کے قیام کا پس منظر اور اس کا متحدہ راشٹرواد کا نظریہ

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (3) (3) ہندستان کو آزاد کرانے کے لیے متحدہ قومیت کی راہ اختیار کرنا

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد(02) ہندستانی مسلمانوں کا راشٹرواد

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    یمن: ایک صدی سے ہندی مسلمانوں کا تاریخی رشتہ

    بھارت، انسانیت و روحانیت کی تلاش میں

    زبان سکھانے والی نصابی کتاب کیسے لکھیں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    راشٹرواد(01)

    راشٹرواد (6) ہندستانیوں کی قومیت کی مختلف تشریحات

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    اردو کے لیے دروازہ کب کھلے گا؟

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    جمعیت علماء بلاک بسنت رائے کی گاؤں گاؤں مثالی مسجد مہم کی تیسری کڑی سہوڑہ میں

    دھپرا کی مسجد میں فجر کے بعد اصلاحی نشست، آئندہ بدھ سے مستقل درس قرآن شروع کرنے کا عزم

    دارالمصنفین کی مطبوعات کے بارے میں ایک سوال

    آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اہم خبریں

حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

by Admin
ستمبر 25, 2026
in اہم خبریں
0
حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی
0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

دیوبند، 24 ستمبر: دارالعلوم وقف دیوبند کے ناظمِ کتب خانہ مولانا انعام الحق قاسمی کی مرتب کردہ اہم علمی و تحقیقی کتاب ’’حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات‘‘ کی رسمِ اجرا آج دارالعلوم وقف دیوبند کی حجۃ الاسلام اکیڈمی میں ایک باوقار علمی تقریب کے دوران عمل میں آئی۔ تقریب میں دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی دامت برکاتہم، اساتذۂ کرام اور متعدد اہلِ علم و دانش شریک ہوئے۔
مولانا انعام الحق قاسمی کی یہ تیسری اہم علمی کاوش ہے۔ اس سے قبل آپ کی مرتب کردہ کتابیں ’’ہدیۃ الطالبین‘‘ اور ’’اسنادِ حدیث مشائخِ دارالعلوم وقف‘‘ منظرِ عام پر آچکی ہیں، جنہیں بالخصوص دارالعلوم دیوبند کے فضلاء، مشائخ و اساتذہ سے نسبت رکھنے والے اہلِ علم اور علمی حلقوں میں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
زیرِ نظر کتاب ’’حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات‘‘ میں حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ، سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند، کے مختلف مواقع پر دیے گئے علمی، فکری، اعتقادی، فقہی اور اصلاحی جوابات کو یکجا کرکے ایک مفید علمی مجموعے کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحبؒ کی علمی و فکری شخصیت برصغیر کے علمی حلقوں میں معروف ہے۔ آپ دارالعلوم دیوبند کے طویل عرصے تک اہتمام سے وابستہ رہے اور اپنی علمی بصیرت، مفکرانہ شان، حکیمانہ قیادت، تدبر و فراست اور انتظامی صلاحیتوں کے ذریعے ادارے کی علمی و عملی ترجمانی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ عصرِ حاضر کے تقاضوں اور بدلتے ہوئے حالات کے گہرے ادراک نے آپ کی شخصیت کو ایک عہد شناس عالم اور مفکر کی حیثیت عطا کی۔
حضرت حکیم الاسلامؒ کی علمی خدمات کا دائرہ نہایت وسیع تھا۔ خصوصاً پیچیدہ علمی، کلامی اور اعتقادی مسائل کو عقلی و نقلی دلائل کے ساتھ نہایت متوازن، حکیمانہ اور مؤثر انداز میں واضح کرنا آپ کے طرزِ استدلال کی نمایاں خصوصیت تھی۔ مختلف مجالس، ملاقاتوں اور دیگر علمی مواقع پر عقائد، فقہ، تصوف، اصلاحِ نفس اور دیگر موضوعات سے متعلق متعدد سوالات آپ کے سامنے پیش کیے جاتے رہے، جن کے آپ نے بصیرت افروز اور مدلل جوابات دیے۔
مرتبِ کتاب نے انہی منتشر علمی جواہر کو مختلف مصادر سے تلاش کرکے یکجا کرنے کی کوشش کی ہے۔ کتاب کی تیاری کے سلسلے میں حضرت حکیم الاسلامؒ کی مختلف کتابوں، مکتوبات، ملفوظات اور مجالس سے استفادہ کیا گیا ہے اور منتشر جوابات کو موضوعاتی مناسبت کے ساتھ مرتب کرکے قارئین کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ اس اعتبار سے یہ کتاب حضرت حکیم الاسلامؒ کے افکار و نظریات کو سمجھنے کے لیے ایک مفید مجموعہ بن گئی ہے۔
کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت اس کی موضوعاتی جامعیت ہے۔ اس میں عقائد، اعمال، فقہ، تصوف، اصلاحِ نفس، علمِ کلام اور دیگر متنوع علمی و فکری موضوعات سے متعلق حضرت حکیم الاسلامؒ کے جوابات شامل ہیں۔ خصوصاً اعتقادی اور کلامی مسائل کے سلسلے میں مسلکِ اہلِ سنت والجماعت اور فکرِ دیوبند کی ترجمانی جس مدلل اور متوازن انداز میں کی گئی ہے، وہ طلبہ، اہلِ علم اور عام قارئین کے لیے قابلِ استفادہ ہے۔ اسی طرح اصلاح و تصوف سے متعلق جوابات عصرِ حاضر کے روحانی اور اصلاحی مسائل کے حوالے سے بھی اہمیت رکھتے ہیں۔
تقریب میں اہلِ علم کی شرکت
رسمِ اجرا کی تقریب میں دارالعلوم وقف دیوبند کے نائب مہتمم حضرت مولانا ڈاکٹر محمد شکیب قاسمی دامت برکاتہم، نائب امیرِ شریعت حضرت مولانا محمد شمشاد قاسمی، حضرت مولانا و مفتی ڈاکٹر محمد نوشاد نوری قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد عارف عثمانی، حضرت مولانا جمشید عادل، حضرت مولانا مفتی محمد سجاد قاسمی، حضرت مولانا مفتی غفران قاسمی، حضرت مولانا محمد اسجد عقابی قاسمی، حضرت مولانا مفتی محمد حسنین ارشد قاسمی، حضرت مولانا انور عزیز قاسمی دامت برکاتہم، حضرت مولانا محمود الرحمن، کتاب کے ناشر و کتب فروش ادارہ نگارشات بک اسٹور کے مالک حضرت مولانا عبدالرحمن قاسمی سمیت متعدد اساتذۂ کرام اور اہلِ علم نے شرکت کی۔
معزز شخصیات کے دستِ مبارک سے کتاب کی رسمِ اجرا انجام پائی۔ اس موقع پر اساتذۂ کرام نے کتاب کی علمی افادیت کو سراہتے ہوئے افکارِ حکیم الاسلامؒ کو نئی نسل تک پہنچانے کی اس کوشش کو اہم قرار دیا اور مرتبِ کتاب کی مزید علمی و تحقیقی خدمات کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں سے نوازاا۔
کتاب ’’حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات‘‘ کی طباعت نگارشات بک اسٹور، دیوبند سے ہوئی ہے۔ کتاب کی طباعت، کاغذ اور جلد سازی کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے، جس کے باعث کتاب ظاہری اعتبار سے بھی عمدہ اور دیدہ زیب ہے۔ کتاب کی قیمت 120 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کتاب دیوبند میں نگارشات بک اسٹور اور دیگر معروف کتب خانوں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
رابطہ نمبر-8791519573

Admin

Admin

Next Post
راشٹرواد(01)

راشٹر واد(10)۔الزام غداری اور وفاداری کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

مرحبا سرکار کی آمد مرحبا ( صلی اللہ علیہ وسلم)

مرحبا سرکار کی آمد مرحبا ( صلی اللہ علیہ وسلم)

12 مہینے ago
استقبالیہ برائے مفتی محمد نظام الدین قاسمی

استقبالیہ برائے مفتی محمد نظام الدین قاسمی

10 مہینے ago

مقبول

  • راشٹرواد(01)

    راشٹر واد(10)۔الزام غداری اور وفاداری کا مطالبہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حکیم الاسلام کے حکیمانہ جوابات کی رسمِ اجراعلمی و فکری حلقوں میں کتاب کی پذیرائی

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سود كی لعنت اور اس كا علاج

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بھارت میں ہندو تہذیب وثقافت کی بالادستی کی جنگ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • کیا پاکستان ہندستانی مسلمانوں کے راشٹرواد پر ایک سوالیہ نشان ہے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.