جمعرات, مارچ 26, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
  • ہوم
  • جمعیۃ علماء ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    ایران اسرائیل امریکہ جنگ میں کس کو کس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    بھارت کی فرقہ وارانہ تقسیم کی مہم

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

    وندے ماترم کی مخالفت پر ماتم کا مقصد

    ہندوتو کی سمت اور رفتار

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    نتیش کمار کا راجیہ سبھا کا رخ: اقتدار سے فاصلہ یا نئی حکمت عملی!

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    فلسطین کی غلامی سے اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہندستانی مسلمانوں کی جدوجہد

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    اولیاء اللہ کے مشن: حاجی نور الحسن مرحوم کی یاد میں

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں
    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    آؤ نسل کو سنواریں، مستقبل بنائیں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    بھارت کی تعمیر و ترقی میں مسلمانوں کا کردار: سیمینار اختتام پذیر

    باشندگان بہار سے ایک دردمندانہ و مخلصانہ اپیل و گزارش

    بہار کا فیصلہ — کانگریس کیلئے سخت پیغام

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    مفتی اعظم ہند پر سیمنار 21-22نومبر کو نئی دہلی میں

    تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کے 34ویں فقہی سمینار کی روداد

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم  2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    مولانا محمود مدنی کو ملا صدارت کا چارج۔ٹرم 2024-2027 کا ہوا آج سے آغاز، 29 اکتوبر 2027ء تک کے لیے صدر منتخب

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

    وقف ایکٹ کے خلاف جدو جہد جاری رہے گی

  • غزل
  • ترجمہ و تفسیر قرآن
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results
    • Flat Earth
    • Golden Globes
    • MotoGP 2017
    • Mr. Robot
No Result
View All Result
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
No Result
View All Result
Home زبان و ادب

رموز اوقاف

by Md Yasin Jahazi
جنوری 22, 2026
in زبان و ادب
0
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد یاسین جہازی

رموز اوقاف
ہرزبان میں عبارت کی تفہیم و تسہیل کے لیے کچھ علامتیں اور نشانیاں استعمال کی جاتی ہیں ، انھیں ’اوقاف‘یا ’رموز اوقاف‘کہاجاتاہے ۔اگر چہ قدیم زمانے میں ان علامتوں کا استعمال ندارد ہے ، لیکن موجودہ زمانے میں ان کا استعمال تحریر کو خوب صورت اور پیچیدہ مضمون کو قابل فہم بنا نے کے لیے لابدی ہے، لہٰذ ا اردو میں عام طورپر استعمال کی جانے والی علامتیں اور ان کے مواقع استعمال درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
علامات
اردو نام
انگریزی نام
عربی نام
۱
،
سکتہ (چھوٹا ٹھہراو)
Comma
الفاصلۃ
۲
؛
وقفہ (ٹھہراو)
Semicolon
الفاصلۃ المنقوطۃ
۳
۔
ختمہ (وقف تام)
Full stop
النقطۃ
۴
:
رابطہ (ملاو)
Colon
النقطتان
۵
؟
سوالیہ نشان
Question mark
علامۃ الاستفھام
۶
!
ندائیہ ، فجائیہ
Exclamation
علامۃ التعجب
۷
۔
خط
Dash
الشرطتان
۸
’’‘‘
واوین
Inverted Comma
علامۃالتنصیص
۹
()
قوسین
Brackets
القوسین

مواقع استعمال
سکتہ :(،) یہ سب سے چھوٹا وقفہ ہے،یہاں پر زیادہ ٹھہرنا نہیں چاہیے ؛بلکہ سانس توڑے بغیر تھوڑا سارک کر آگے بڑھ جاناچاہیے۔ یہ درج ذیل جگہوں پر استعمال ہوتاہے:
(۱) عبارت میں ایک سے زائد اسما کے درمیان، جو ایک دوسرے کے بدل کا کام دیتے ہوں، جیسے: جناب حضرت مولانا قاسم نانوتویؒ ، دار العلوم دیوبند کے بانی نے ، جنگ آزدی میں عظیم کارنامے انجام دیے ۔
(۲) عبارت میں ایک ہی قسم کے متعدد لفظوں کے بیچ میں جو ساتھ ساتھ استعمال کیے گئے ہوں ، سوائے آخری دوکلموں کے درمیان، جہاں(و)(یا) اور (اور) لکھے جاتے ہیں، جیسے: بہادر شاہ ظفر بہت عقل مند ، وسیع النظر ، خیر خواہ اور مدبربادشاہ تھا ۔
(۳) ایک ہی درجے کے الفاظ اگر جوڑوں میں استعمال ہوں؛ تو ان جوڑوں کے درمیان، جیسے: شاہ ہو کہ گدا، امیرہوکہ فقیر، عالم ہویاجاہل ؛ سب برابر ہیں ۔
(۴) ایسے اجزائے جملہ کے درمیان ، جو بغرض تشریح لائے جاتے ہیں ، جیسے: میرے پاس قلم ، دوات، کتاب،کاپیاں غرض پڑھنے لکھنے کی تمام چیز یں موجود ہیں۔
(۵) ندائیہ لفظوں کے بعد، جیسے: بھائیو، بہنو، دوستو، بزرگو!
(۶) دو یا دو سے زیادہ ایک ہی درجے کے ایسے چھوٹے جملوں کے درمیان، جو ایک بڑے جملے کے اجزا ہوں جیسے: میں کمرے سے درس گاہ گیا، درس گاہ سے مطبخ آیا، اب مطبخ سے کمرہ جاتاہوں۔
وقفہ: (؛)یہ ایسی جگہوں پر استعمال کیا جاتاہے،جہاںسکتہ سے زیادہ ٹھہرنے کی ضرورت پڑتی ہے ، مثلاً:
(۱) جملوں کے لمبے لمبے ٹکڑوں کے درمیان ، جیسے: ہندستانیوں کا شعور بیدار ہوا؛ انھوںنے غلامی کی ذلت کو محسوس کیا؛ آزادی کے لیے جدوجہد شروع کی ؛ لگاتار کوششوں کے بعد کامیابی نے ان کے قدم چومے ۔
(۲) جہاں جملوں کی اہمیت بتانے اور ان کے مختلف اجزا پر تاکید کی ضرورت ہو، جیسے: جوکرے گا، سوپائے گا؛ جوبوئے گا ، وہ کاٹے گا۔
(۳) جہا ں جملوں کے ایسے حصے کو ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ضرورت ہو، جن میں اندرونی طور پر سکتہ ہو، جیسے: آندھراپردیش ، کرناٹک اور تامل ناڈو جنوبی ہند کی؛اتر پردیش،پنجاب اور کشمیر شمالی ہند کی ریاستیں ہیں۔
ختمہ : (۔)اس علامت پر مکمل ٹھہراوہوتاہے، اس لیے اسے جملے کے خاتمے پر لگائی جاتی ہے۔یہ علامت فل اسٹاپ کے نام سے زیادہ مشہورہے۔انگریزی میںنقطہ(۔)اوراردومیںڈیش (۔) لگایا جاتا ہے، جیسے: فٹ بال کھیلنا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ مخففات کے بعد بھی یہ علامت لگائی جاتی ہے، جیسے:ایم،اے۔بی، اے۔پی،ایچ،ڈی۔بی،یو،ایم،ایس۔
رابطہ : (:) اس کا ٹھہراو وقفہ کے ٹھہراو سے زیادہ ہوتاہے، یہ حسب ذیل موقعوں پر استعمال کیا جاتا ہے:
(۱)جب جملے کی تفصیل کی جائے ، جیسے: انسان کو بعضے کاموں کی قدرت ہے، بعضے کی نہیں: وہ چل سکتاہے؛ دوڑ سکتاہے؛ مگر اڑنہیں سکتا۔
(۲)قول، مقولہ، کہاوت اور اقتباس نقل کرنے سے پہلے ، جیسے: مقولہ ہے کہ : گیا وقت پھر ہاتھ آتانہیں ۔ میرکے شعر کامصرع ہے کہ : ع
سارے جہاں کا درد ہمارے جگر میںہے۔
سوالیہ نشان : (؟)سوالیہ جملوں کے آخر میں یہ علامت لگائی جاتی ہے، جیسے: اسلام کے آخری پیغمبر کا کیا نام ہے؟
ندائیہ ، فجائیہ : (! )یہ علامت خطابی لفظوں یا ان جملوں کے بعد لگائی جاتی ہے، جن سے کوئی جذبہ ظاہر کرنا ہوتاہے، مثلاً : غصہ ، ناراضگی ، حقارت، استعجاب، خوف وغیرہ ، جیسے:سامعین کرام ! خاموش! آپ آگئے! ۔ اورکبھی جذبے کی شدت کی مناسبت سے ایک سے زیادہ علامتیں لگا دیتے ہیں، جیسے: آہا!!!
خط (-): چھوٹے جملہ معترضہ کے شروع اور آخر میں یہ علامت مستعمل ہے، جیسے: میرا ساتھی – جس کانام احمد ہے- کل گھر جارہا ہے۔
واوین (’’ ‘‘): کسی کا قول اسی کے الفاظ میں نقل کرنے یا کسی مضمون میں دوسرے مضون کا اقتباس لینے یا کسی خاص نام کو اجا گر کرنے کے لیے اول وآخر میں یہ علامت لگائی جاتی ہے ، جیسے: مولانا محمد علی جوہر نے انگریزوں سے لندن میں کہا تھا کہ: ’’میں وطن جائوںگا؛ تو پروانۂ آزادی لے کر جاؤںگا‘‘۔
قوسین (( )): یہ علامت طویل جملہ معترضہ ، تشریحی عبارت اور کسی عبارت کو نمایاں کرنے کے لیے اول و آخر میں لگائی جاتی ہے ، جیسے: میری کتاب (جسے میں ہر وقت پڑھتارہتاتھا ) کسی نے غائب کر دی ہے ۔
چند علامتیں
مذکورہ بالا رموز اوقاف کے علاوہ مندرجہ ذیل علامتیںبھی استعمال کی جاتی ہیں :
ع: دوران تحریر مصرع آجانے پر اس سے پہلے یہ علامت لگائی جاتی ہے ، جیسے: ع
رات ہے یاستاروں کی بارات ہے
؎ : شعر سے پہلے یہ علامت استعمال کی جاتی ہے ، جیسے: ؎
سنے جاتے نہ تھے تم سے مرے دن رات کے شکوے
کفن سرکاؤ ، میری بے زبانی دیکھتے …… جاؤ
ؔ: یہ علامت شاعر کے قلمی نام یعنی تخلص پر لگا ئی جاتی ہے ، جیسے:فراقؔ۔ داغؔ۔مومنؔ۔عاجزؔ۔
—– : تحریر کے دوران کسی خاص نام یا مقام کو نمایا ں کرنے کے لیے لائن کے اوپر یہ علامت لگائی جاتی ہے، جیسے:حضرت مولانا منیرالدین ؒجہاز قطعہ ، گڈا جھار کھنڈ کی ایک عظیم ہستی تھی۔ جن کی بزرگی اور ولی اللہی کا اعتراف دست ودشمن سب نے یکساں طور پر کیا ہے ۔
…: اقتباس میں بیچ کا کچھ حصہ حذف کردینے ، یا کوئی شعر یا تحریر مکمل نہ ہونے پر شروع یا آخر میں یہ علامت لگائی جاتی ہے، جیسے: …کوچۂ جاناں جاناں ۔
یہ ڈاکٹر کلیم عاجزؔ کے شعر کے دو سرے مصرع کا آخری حصہ ہے۔پورا شعر اس طرح ہے: ؎
خیریت سے ہے یہاں ، سر نہ دل وجاں جاناں
کوچۂ جاناں نہیں ، کوچۂ جاناںجاناں
اور جیسے: یہ قدم قدم بلائیں …
پورا شعر اس طرح ہے: ؎
یہ قدم قدم بلائیں ، یہ سواد کو ئے جاناں
وہ یہیں سے لوٹ جائیں ، جسے زندگی ہو پیاری
؍ : تاریخ یا اعداد وشمار کے خاتمے پر یہ تر چھی لکیر لگائی جاتی ہے ، جیسے: آپ ﷺ ۹؍ ربیع الاول پیر کے روز پیدا ہوئے۔
مضمون کو خوب صورت اور قابل فہم بنانے کے لیے ان علامتوں کو ان کے صحیح مقام پر برتنا اور استعمال کرنا ضروری ہے ۔

Md Yasin Jahazi

Md Yasin Jahazi

Next Post
تحریک خلافت کی ابتدا کیسے ہوئی؟

تراکیب مُہَنَّد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

سماوی، انسانی، شیطانی آفات اور تحفظ کے فطری طریقے

3 ہفتے ago
باب اول در بیان انجام مداہنت

واپسی

2 مہینے ago

مقبول

  • ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    ایرانی  قیادت کے استحکام کا راز ہے —موزیک سسٹم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • فرقہ پرست ہندو استھان میں بدلتا بھارت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • سرور کائنات ﷺ کی عید

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عید کی رات آئیے کچھ خاص کرتے ہیں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • مبارک پور کی ایک پرنور شب: اہلِ دل کی صحبت میں

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیۃ علماء ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.