بدھ, اگست 12, 2026
  • Login
No Result
View All Result
NEWSLETTER
Jahazi Media – Latest News, Articles & Insights
  • ہوم
  • جمعیت علمائے ہند
  • اسلامیات
  • زبان و ادب
  • متفرق مضامین
    • All
    • جاوید اختر بھارتی
    • دیگر مضامین
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی

    بچوں کو کھیل کھیل میں تعلیم کے 27 طریقے: سید الملت حضرت مولانا محمد میاں صاحب نور اللہ مرقدہ

    اظہار خیال کی آزادی کو سلب کرنے سوشل میڈیا کی نگرانی 

    بھارت کی موجودہ حکومت،ایسٹ انڈیا کمپنی کی راہ پر!

    محمد یاسین جہازی

    تدریس کے 35 جدید طریقے

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    ایجوکیشن کمیشن اور مدارسِ اسلامیہ

    نسلِ جدید

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    حضرت العلامہ معین الدین اجمیری رحمۃ اللہ علیہ

    سابق چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا  سے جہازی مکالمات

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    جناب منورزماں سر کی نصیحت آموز باتیں

    اصلاح معاشرہ کانفرنس لوگائیں گڈا (22مئی 2009ء)کی ایک رپورٹ

    محمد یاسین جہازی

    پاکستان اور ہندستانی مسلمان

    Trending Tags

    • Golden Globes
    • Mr. Robot
    • MotoGP 2017
    • Climate Change
    • Flat Earth
  • اہم خبریں
    • All
    • اتر پردیش
    • دہلی
    • دیگر ریاستیں

    بھارت چھوڑو تحریک” کا سبق – صرف ماضی کی یاد نہیں، حال کی رہنمائی بھی ہےایم. ڈبلیو. انصاری (آئی.پی. ایس) ریٹائرڈ، ڈی. جی

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں، قصورواروں کو فوری گرفتار کیا جائے: جمعیۃ علماء جھارکھنڈ

    وندے ماترم کو قانونی لزوم دینا مذہبی و آئینی آزادی پر حملہ ہےآل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کا ایک سہ روزہ سمر کیمپ کا افتتاحی پروگرام

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    مہاراشٹر میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کی مخالفت کی جائے گی: مولانا حلیم اللہ قاسمی

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    بسنت رائے میں ” گلوبل ٹریول” حج و عمرہ دفتر کا شاندار افتتاح

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    فرقہ پرستوں کا ایک اہم اعتراض اور اس کا جواب

    آج یوم تاسیس تحریک تبلیغ ہے

    ہماری مساجد کی تعمیر ہماری ذمہ داری

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

    عورت کا وقار، قانون کی تعبیر اور انصاف کا امتحان

  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم
    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    اخلاقِ نبوی کی چند جھلکیاں (۱)

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    ترجمہ : تعریف، تقسیم اور طریقے

    Trending Tags

    • Sillicon Valley
    • Climate Change
    • Election Results

Home اسلامیات

اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

by Admin
اگست 12, 2026
in اسلامیات
0
حجۃ الوداع
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

مرکزی خلافت کمیٹی اور جمعیت علمائے ہند کی احیائے خلافت کی آخری کوشش

ساتویں قسط

محمد یاسین جہازی

سلطان عبدالعزیز ابن عبدالرحمن آل سعود نے 25/اکتوبر 1925 کو حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ صدر جمعیت علمائے ہند کے نام اپنے مکتوب میں حجاز کے مستقبل کا فیصلہ عالمِ اسلام کے سپرد کرنے اور ایک بین الاقوامی موتمرِ اسلامی منعقد کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی بنیاد پر جمعیت علمائے ہند نے اس امید کو زندہ رکھا کہ حجاز کی آئندہ حکومت امتِ مسلمہ کی اجتماعی رائے کے مطابق تشکیل پائے گی۔

چنانچہ جمعیت علمائے ہند کے ساتویں اجلاس عام (11 تا 14/مارچ 1926) میں صدرِ اجلاس حضرت علامہ سید سلیمان ندویؒ نے اپنے خطبہ صدارت میں ایک عالم گیر موتمرِ اسلامی کی بھرپور تائید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس تصور کی ابتدائی دعوت غالباً 1906 میں کریمیا کے مسلمان مصلح غصیر نسکی نے مصر میں دی تھی، بعد میں ہندستانی مسلمانوں، جنیوا میں مسلم نوجوانوں اور جمعیت علمائے ہند و خلافت کمیٹی نے اس تحریک کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر سلطان ابن سعود اپنے وعدے کے مطابق آئندہ موسمِ حج میں موتمر منعقد کرتے ہیں تو یہ عالمِ اسلام کے اتحاد کی اہم پیش رفت ہوگی۔ البتہ انہوں نے ہندستان کے لیے فرقہ وارانہ نمائندگی کے بجائے متحدہ نمائندگی کو زیادہ مناسب قرار دیا۔

اسی اجلاس کی تجویز نمبر (8) میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ حجاز خلافتِ راشدہ کے نمونے پر قائم ہو، اس میں ملوکیت، وراثت اور خاندانی اجارہ داری نہ ہو، غیر مسلم اثرات سے پاک ہو، اور حجاز کی آئندہ سیاسی ہیئت کا آخری فیصلہ عالمِ اسلام کے نمائندہ موتمر کے ذریعے کیا جائے۔ جمعیت نے اعلان کیا کہ وہ ایسے موتمر میں اپنے نمائندے بھیجنے کے لیے تیار ہے۔

بعد ازاں 28/مارچ 1926 کو سلطان عبدالعزیز نے مکہ مکرمہ میں موتمرِ اسلامی منعقد کرنے کی دعوت جمعیت علمائے ہند سمیت مختلف اسلامی ممالک اور جماعتوں کو ارسال کی۔ اس کے جواب میں جمعیت نے شرکت پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے واضح کیا کہ موتمر میں حکومتِ حجاز کی آئندہ تشکیل کا مسئلہ بنیادی طور پر زیرِ بحث آنا چاہیے تاکہ حجاز کو ہمیشہ کے لیے غیر مسلم مداخلت سے محفوظ رکھا جاسکے۔ سلطان نے اپنے جوابی تار میں جمعیت کی دینی غیرت اور حسنِ رائے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ جب تک حکومت قرآن و سنت کے مطابق چلے گی، حرمین محفوظ رہیں گے، تاہم حکومتِ حجاز کی آئندہ آئینی تشکیل کے بارے میں کوئی واضح یقین دہانی نہ کرائی، جس پر سہ روزہ الجمعیۃ (6/اپریل 1926) نے افسوس کا اظہار کیا۔

جمعیت علمائے ہند کی مرکزی مجلس کا اجلاس 20 و 21/اپریل 1926 کو منعقد ہوا، جس میں موتمرِ حجاز کے لیے حضرت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ کو رئیسِ وفد، مولانا محمد انور شاہ کشمیریؒ، مولانا شبیر احمد عثمانیؒ اور مولانا مفتی نثار احمد کانپوریؒ کو ارکان منتخب کیا گیا، جبکہ ضرورت پڑنے پر مولانا محمد عرفانؒ یا مولانا عبدالحلیم صدیقیؒ کو سیکرٹری مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا۔ اسی اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جمعیت علمائے ہند اور خلافت کمیٹی کے وفود مشترکہ مشاورت کے ذریعے متحدہ لائحہ عمل مرتب کریں۔

اسی روز 20/اپریل 1926 کو مرکزی خلافت کمیٹی کے اجلاس میں سید سلیمان ندوی، مولانا شوکت علی، مولانا محمد علی اور مسٹر شعیب قریشی کو وفد کے ارکان منتخب کیا گیا اور سید سلیمان ندویؒ کو امیرِ وفد بنایا گیا۔ اجلاس میں مولانا محمد علی اور مولانا شوکت علی نے اعلان کیا کہ وہ اپنے اخراجات خود برداشت کریں گے۔

وفد کے اخراجات کے لیے 29/اپریل 1926 کو تقریباً پانچ ہزار روپے کی اپیل شائع کی گئی۔ بعد میں 2 تا 6/مئی 1926 کی رپورٹ کے مطابق سیٹھ حاجی عبداللہ ہارون نے 200 روپے، ایم اے بھائی باوا نے 1500 روپے اور محمد عثمان صاحب نے 50 روپے عطیہ دیے۔ 8/مئی 1926 کو مجلسِ عاملہ نے مولانا محمد انور شاہ کشمیریؒ کی معذوری کے باعث ان کی جگہ مولانا احمد سعیدؒ ناظمِ جمعیت کو وفد میں شامل کیا، جنہوں نے بھی اپنے اخراجات خود برداشت کیے۔ اسی اجلاس میں ناکافی سرمایہ کے باعث وفد کی روانگی کے لیے ڈھائی ہزار روپے قرض لینے کی منظوری بھی دی گئی۔

صدر جمعیت مولانا مفتی محمد کفایت اللہؒ نے اعلان کیا کہ وفد 9/مئی 1926 کو دہلی سے روانہ ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا نثار احمد پہلے ہی روانہ ہوچکے ہیں، جبکہ مالی مشکلات کے باوجود سلطان ابن سعود کی دعوت اور جمعیت کی نمائندگی کے پیشِ نظر قرض لے کر وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قاضی محمد عدیل عباسی کے مطابق، اگرچہ 10/جنوری 1926 کو ابن سعود کے ’’ملکِ نجد و حجاز‘‘ ہونے کے اعلان کی خبر پہنچی، تاہم انہوں نے مختلف اسلامی ممالک اور ہندستان کی تین جماعتوں—جمعیت علمائے ہند، جمعیت خلافت اور اہلِ حدیث—کو موتمر میں مدعو کیا۔ مئی 1926 میں دونوں وفود جدہ اور پھر مدینہ منورہ پہنچے۔ 27/مئی 1926 کو سلطان سے پہلی ملاقات ہوئی، جبکہ 30/مئی 1926 کو سید سلیمان ندویؒ، مفتی محمد کفایت اللہؒ، مولانا محمد علی اور مولانا شوکت علی نے جنت البقیع کے مقابر کی مسماری پر احتجاج کیا۔ سلطان نے جواب دیا کہ قبائل کے شدید دباواور داخلی فتنہ کے اندیشے کے باعث یہ اقدام ناگزیر ہوگیا تھا۔ 31/مئی 1926 کو مجلس العلماء کے اجلاس میں علامہ سید سلیمان ندویؒ نے آثارِ نبویہ کی حفاظت پر علمی گفتگو کی، لیکن اس پر کوئی موثر بحث نہ ہوسکی۔ بالآخر موتمر بعض مفید تجاویز کے باوجود احیائے خلافت کا بنیادی مقصد حاصل نہ کرسکا اور وفود جولائی 1926 میں واپس آگئے۔

بعد ازاں مجلسِ عاملہ کے 21 و 22/ستمبر 1926ئ کے اجلاس میں وفد کے مصارف کی منظوری دیتے ہوئے اس کی کفایت شعاری اور ایثار پر شکریہ ادا کیا گیا، جبکہ 3 و 4/جولائی 1927 کے اجلاس میں وفد کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی رپورٹ کی اشاعت کا اختیار صدرِ جمعیت کو دے دیا گیا۔ پھر جمعیت علمائے ہند کے آٹھویں اجلاس عام (2 تا 5/دسمبر 1927) میں حضرت مولانا محمد انور شاہ کشمیریؒ نے اپنے صدارتی خطاب میں اس بات کو جمعیت کی اہم خدمت قرار دیا کہ اس نے جزیرہ عرب کو غیر مسلم تسلط سے محفوظ رکھنے کے لیے مسلسل علمی اور عملی جدوجہد کی۔
(جاری۔۔۔۔)
@all

Admin

Admin

Next Post

قرآن کریم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

منتخب کردہ

جھارکھنڈ کے ضلع گڈا میں واقع جمعیت علمائے بسنت رائے کی اراکینِ منتظمہ کا اہم مشاورتی اجلاس جامعۃ الہدیٰ جہاز قطعہ میں کامیابی کے ساتھ منعقد’’جمعیت علمائے ہند ہی کیوں؟‘‘، فکری و دستوری تربیت، حالاتِ حاضرہ، نوجوانوں کی رہنمائی اور گاؤں گاؤں بیداری مہم پر جامع غور و خوض

3 مہینے ago
بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

بجٹ، بیانیہ اور حقیقت کرناٹک میں اقلیتوں کے نام پر سیاست یا حقائق کی تحریف؟

5 مہینے ago

مقبول

  • قرآن کریم

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اکیسویں صدی سے دیار حبیب صلی اللہ علیہ وسلم (سعودی عرب) سے ہندستانی مسلمانوں کے روابط

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • 6 چیزوں پر جنت کی ضمانت

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • بچوں کو کھیل کے ذریعے تعلیم دینے کے لیے چند ضروری ہدایات

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دنیا کی سب سے اثر ترین شخیت: اس کا معیار فورتھ کلاس ملازمین ہے

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ہم سے جڑیے

ہمارا خبری نامہ حاصل کریں

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetuer adipiscing elit. Aenean commodo ligula eget dolor.
SUBSCRIBE

زمرہ جات

اہم روابط

  • لاگ ان کریں
  • Entries feed
  • Comments feed
  • WordPress.org

ہمارے بارے میں

جہازی میڈیا باشعور افراد کی ایک ایسی تحریک ہے، جو ملت اسلامیہ کی نشاۃ ثانیہ کے لیے اپنی فکری و عملی خدمات پیش کرنے کے لیے عہدبند ہوتے ہیں۔ اس لیے ہر وہ شخص اس تحریک کا ممبر بن سکتا ہے، جو اس نظریہ و مقصد سے اتفاق رکھتا ہے۔

  • ہمارے بارے میں
  • قوائد و ضوابط
  • کاپی رائٹس
  • پرائیویسی پالیسی
  • رابطہ

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • ہوم
  • اسلامیات
  • جمعیت علمائے ہند
  • زبان و ادب
  • قومی و بین الاقوامی
  • اہم خبریں
    • دہلی
    • اتر پردیش
    • کرناٹک
    • مہاراشٹر
  • غزل
  • متفرق مضامین
    • مولانا خالد سیف الله رحمانی
    • محمد نظام الدین قاسمی
    • سرفرازاحمدقاسمی
    • دیگر مضامین
  • ترجمہ و تفسیر قرآن کریم

© 2025 Jahazi Media Designed by Mehmood Khan 9720936030.